14 اکتوبر 2011 - 20:30

کابل…افغانستان کے شمالی صوبے پنج شیر میں طالبان نے پہلی بار خودکش حملہ کیا ہے۔ ملکی و غیرملکی باشندوں کی رہائش گاہ کے نزدیک کیے گئے حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

ابنا: افغان اور نیٹو حکام کے مطابق چار حملہ آوروں نے صوبائی ری کنسٹرکشن ٹیم کے ہیڈکواٹرز کو نشانہ بنایا،یہاں امریکی و افغان فوجیوں اور شہریوں کی بھی رہائش گاہ موجود ہے۔ پنج شیر کے نائب گورنر عبدالرحمان نے دو افراد کے ہلاک جبکہ چار محافظوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ افغانستان میں جاری دس سالہ جنگ کے دوران پہلی بار پرْامن اور طالبان مخالف شمالی صوبے پنج شیر میں خودکش کارروائی کی گئی ہے۔ 
............

/110